ڈی پی او کا چیک پوسٹ آدھی کوٹ ،تھانہ نورپور کادورہ
ڈی پی او کا چیک پوسٹ آدھی کوٹ ،تھانہ نورپور کادورہ ڈاکٹر عمارہ شیرازی ضلع کے مختلف مقامات پر قائم ناکہ جات پربھی گئے
خوشاب (نمائندہ دنیا) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے رات گئے ضلع کے مختلف مقامات پر قائم ناکہ جات، پولیس چیک پوسٹ آدھی کوٹ اور تھانہ نورپور تھل کے اچانک معائنے کیے ۔ اس دوران وہاں تعینات پولیس افسران و ملازمان کی ڈیوٹی چیک کی اور موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں الرٹ ہو کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے تھانہ نورپور کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات، بلڈنگ اور تھانے سے متعلق تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فرنٹ ڈیسک پر زیر التوا درخواستوں اور ریکارڈ کی تکمیل کا بھی معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے تھانے کی عمارت کی ضروری مرمت اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اورکہاکہ ان معائنوں کا مقصد پولیس افسران کی کارکردگی کو جانچنا اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے ۔ ان شاء اللہ سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔