میانوالی:آر پی او اورڈی پی او کا نئی زیرِ تعمیر بلڈنگ کا معائنہ

 میانوالی:آر پی او اورڈی پی او کا نئی زیرِ تعمیر بلڈنگ کا معائنہ

میانوالی:آر پی او اورڈی پی او کا نئی زیرِ تعمیر بلڈنگ کا معائنہ افسروں کوتعمیراتی معیار اور مقررہ ٹائم لائن پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار) آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے ہمراہ ڈی پی او آفس میانوالی کی نئی زیرِ تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا۔ڈی پی او میانوالی نے آر پی او کو تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ دونوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی معیار اور مقررہ ٹائم لائن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔آر پی او نے کہا کہ نئی عمارت پولیس افسران کے روزمرہ امور کی بہتر انجام دہی اور شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں