23 پتنگ بازگرفتار،سینکڑوں پتنگیں، کیمیکل ڈوریں برآمد

23 پتنگ بازگرفتار،سینکڑوں پتنگیں، کیمیکل ڈوریں برآمد

23 پتنگ بازگرفتار،سینکڑوں پتنگیں، کیمیکل ڈوریں برآمد پتنگ بازی روکنے کیلئے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا:ڈی پی او

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 پتنگ بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور درجنوں کیمیکل ڈوریں برآمد کی گئیں۔ ان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پتنگ بازی کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بلند و بالا عمارتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کی نشاندہی کی جا سکے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں کمسن بچوں کے والدین کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ پتنگ بازی کی اطلاع 15 پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں