رمضان کی آمد اشیا خورونوش کی قیمتیں متوازن رکھنے کا حکم

رمضان کی آمد اشیا خورونوش کی قیمتیں متوازن رکھنے کا حکم

ناجائز منافع خوری کو کنٹرول نہ کیا گیا اور چیک اینڈ بیلنس کو مضبوط نہ بنایا گیا تو مہنگائی کا شدید اثر پڑ سکتا :ذرائع،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے :سیکرٹری انڈسٹریز

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ضلعی افسروں کو رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر گھی، آئل، دالیں اور مصالحہ جات کی فروخت میں منافع خوری کو محدود کرنے ، قیمتیں کم رکھنے اور زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ویجی لینس ٹیم نے حکومت کو مانیٹرنگ رپورٹ میں آگاہ کیا ہے کہ رمضان کے موقع پر مذکورہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مینوفیکچررز، پروڈیوسرز، ڈیلرز اور امپورٹرز کے منافع کا تعین اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونا عام صارفین پر اضافی بوجھ کا سبب بن رہا ہے ۔اگر ناجائز منافع خوری کو کنٹرول نہیں کیا گیا اور چیک اینڈ بیلنس کو مضبوط نہ بنایا گیا تو رمضان المبارک میں مہنگائی کا شدید اثر پڑ سکتا ہے ۔ اس پر سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کی طرف سے ضلعی سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قیمتوں کو متوازن رکھنے کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کریں اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں