ہر روز تاجروں کو کسی نہ کسی حوالے سے پریشان کیا جا رہا ،گورنر
تاجر مشکلات کا شکار ،کاروباری سرگرمیاں پنجاب میں ٹھپ ہو کر رہ گئیںپیپلزپارٹی نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح کیلئے کا م کیا،وفد سے ملاقات پر گفتگو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ تاجروں کو جو درپیش مسائل ہیں ان کے حل کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے مرکزی انجمن تاجران شہروضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ تاجر واقعی مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں پنجاب میں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں ہر روز تاجروں کو کسی نہ کسی حوالے سے پریشان کیا جا رہا ہے اس موقع پر ناصر محمود سہگل نے کہا کہ ہم گورنر پنجاب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمیں وقت دیا اور ہماری گزارشات سنتے ہوئے اس پر عمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ گورنر پنجاب ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جو مختلف قسم کے محکمے تاجروں پر مسلط کیے گئے ہیں انہیں ختم کرنے کی ہدایت جاری کرے تاکہ تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے جس پر گورنر پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور انشاء اﷲ تاجروں کو جو مسائل درپیش ہیں ان کے حل لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔