بنیادی مراکز صحت میں زچہ بچہ کیلئے سہولیات کی عدم دستیابی
بنیادی مراکز صحت میں زچہ بچہ کیلئے سہولیات کی عدم دستیابی پسماندہ علاقوں میں اکثر گھرانے گھروں میں ہی ڈلیوری کو ترجیح دینے لگے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ریجن بھر کی زچگی کے دوران بچوں کی شرح اموات پر قابو پانے اور دیگرمسائل کی روک تھام کیلئے جاری حکومتی گائیڈ لائن پر مناسب عملدرآمد کی وجہ سے صورتحال مزید مخدوش ہوتی جا رہی ہے ،ذرائع کے مطابق بیشتر بنیادی مراکز صحت میں مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث بالخصوص دوردرا ز اور پسماندہ علاقوں میں اکثر گھرانے بچوں کی پیدائش کے حوالہ سے بنیادی مراکز یا ہسپتالوں کی بجائے اب بھی گھروں میں ہی ڈلیوری کو ترجیح دیتے ہیں، جسکی وجہ سے پیچیدگیاں بڑھتی ہیں، ان پیچیدگیوں کی وجہ سے زچہ اور بچہ دونوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ،حکومت کی طرف سے گھروں میں زچگی پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے ، مگر اس سلسلہ میں خصوصی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے عملدرآمد نہیں ہو پا رہا،جس میں محکمہ صحت کی ایل ایچ ویز بھی ذمہ دار ہیں،جن کی اکثریت صرف فیس کے لالچ میں گھروں پر ڈلیوریاں کرواتی ہیں، جبکہ ہیلتھ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی گائیڈ لائن پر ی عملدرآمد اور چیک اینڈ بیلنس کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔