پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد گرفتار

 پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد گرفتار

پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد گرفتارپتنگیں اور ڈور برآمد ،ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

خوشاب (نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں پتنگ بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا۔ سٹی پولیس جوہر آباد نے سات افراد کو پتنگ اڑاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، جن کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے بطور ثبوت تحویل میں لے لی گئیں۔اسی طرح خوشاب پولیس نے ایک اور پتنگ باز کو گرفتار کیا۔ تمام آٹھوں ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہے ، اس لیے اس غیر قانونی سرگرمی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں