ٹائرپھٹنے سے کار کو حادثہ،2نوجوان جاں بحق ،2 زخمی
شادی میں شرکت کے بعد کارسوار پنڈی بھٹیاں سے سرگودھا آرہی تھی کار کھمبے سے جاٹکرائی ،رضی اور آکاش دم توڑ گئے ،زخمی ہسپتال منتقل کر دئیے گئے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا ) تھانہ لکسیاں کے علاقہ موضع دودہ کے قریب لاہور روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں شادی کی تقریب سے کار سرگودھا کی طرف آ رہی تھی کہ اچانک کار ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی میں سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بستی نوری گیٹ سرگودھا کے رہائشی 24 سالہ رضی اور 23 سالہ آکاش کے نام سے ہوئی ہے ۔