ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،موٹر سائیکل ،نقدی ،دیگر سامان لوٹ لیا

 ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،موٹر سائیکل ،نقدی ،دیگر سامان لوٹ لیا

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،موٹر سائیکل ،نقدی ،دیگر سامان لوٹ لیا دربار حبیب سلطان نگیانہ اور مسجد کو پانی سپلائی کیلئے لگائی گئی ہیوی موٹر چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران سالم کے قریب تین نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر خرم شہزاد سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،جبکہ دربار حبیب سلطان نگیانہ اور ملحقہ مسجد کو پانی کی سپلائی کیلئے نصب ہیوی موٹر پمپ گزشتہ روز نامعلوم چور اتار کر لے گئے ،علی پور سیداں کے محمد زاہد اقبال ،قاسم پارک کے مقصود احمدکے گھروں سے پانچ لاکھ روپے سے زائد کا مال و زر،ڈیر ہ جاڑا کے سیف اﷲ ، فیصل کالونی کے وقار یونس کی دوکانوں سے قیمتی سامان، اشیائے خوردونوش،ٹاؤن کمیٹی للیانی اور 22شمالی میں ماجد سہیل کی کینو فیکٹری کے چھ لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمرز،اولڈ سو ل لائن سے محمد کاشف،نوری گیٹ سے عرفا ن نواز،واٹر سپلائی روڈ سے صفی اﷲ کی موٹرسائیکلیں ،احمدے والا کے اسد الطاف کے ڈیرہ سے دس لاکھ روپے مالیت کے مویشی مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں