زیر حراست ملزم تصور کی نشاندہی پر سپلائر فیاض گرفتار ،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ کوٹ مومن پولیس نے منشیات فروشوں کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا، مزید سوا کلو چرس برآمد ر لی گئی ، منشیات فروشی کی سپلائی چین کے اہم مہرے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
کوٹ مومن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سابقہ کارروائی میں گرفتار ملزم تصور سے تفتیش کی۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ فیاض نامی سپلائر سے چرس خرید کر علاقے میں فروخت کرتا تھا۔ جس پر پولیس نے اس نیٹ ورک کے خاتمہ کے لیے دوران کاروائی منشیات فروش فیاض کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1 کلو 292 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔