آئی ایس او، جے ایس او کی سانحہ اسلام آباد کیخلاف ریلی
آئی ایس او، جے ایس او کی سانحہ اسلام آباد کیخلاف ریلی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،سخت کارروائی کا مطالبہ
شاہپورصدر (نامہ نگار )سانحہ اسلام آباد کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) جے ایس او ،شاہپور شہر کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامع مسجد علی العصر سے یونس جعفری ،اسد شاہ شیرازی ،ایڈووکیٹ سید شاھد شاہ ، مولانا سید عون عباس شاہ ،سید عمران شاہ ،علی حیدر شاہ ،کی قیادت میں شروع ہوئی، جس میں جھگیاں سیداں ،کوٹلہ سیداں ،نتھوالا ،شاہپور صدر ودیگر گردونواح کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ اسلام آباد کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عون عباس شاہ نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات معاشرے کے امن و امان کے لیے خطرہ ہیں، حکومت ذمہ داران کو فوری طور پر کیفرِ کردار تک پہنچائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ریلی پرامن طور پر اڈا ختم نبوت چوک شاہ پور شہر اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے ملک میں امن، اتحاد اور انصاف کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا۔