خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار
خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتارفاطمہ جناح کالونی کے قریب پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنیوالا جعلساز حوالات جا پہنچا بتایا جاتا ہے کہ خوشاب روڈ پر فاطمہ جناح کالونی کے قریب پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا جس نے اپنا نام صفور اشرف اور حمید ٹاؤن کا رہائشی ہونے کے ساتھ ساتھ حساس ادارے کا انسپکٹربتایا ،تاہم جب جانچ پڑتال کی تو سروس کار ڈ جعلی نکلا جس پر ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تحقیق کی جا رہی ہے ۔