وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 4 افراد شدید زخمی

 وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 4 افراد شدید زخمی

وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 4 افراد شدید زخمی امدادی ٹیم نے قاسم ، اس کی اہلیہ اور دو کمسن بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا

خوشاب (نمائندہ دُنیا )جوہر آباد کے علاقے بلاک نمبر 4 میں کیری وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمیوں قاسم علی، اس کی اہلیہ اور دو کمسن بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ قاسم علی اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار کیری وین نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد کیری وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں