حاجی عبدالکریم ساجد کے بھائی کی وفات پر تعزیتی اجلاس

 حاجی عبدالکریم ساجد کے بھائی  کی وفات پر تعزیتی اجلاس

میانوالی (نامہ نگار)تنظیم شہری دفاع کے زیر اہتمام چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع حاجی عبدالکریم ساجد کے بھائی کی وفات کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس سول ڈیفنس آفس میانوالی میں منعقد ہو ا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع حاجی منظور احمد خان، انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد بلال فاروق اور تنظیم کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔اجلاس میں سید جمشید کا ظمی، محمد اسلم خان پا ئی خیل، یاسر اقبال، عامر شہزاد اور اما ن بلو چ کے علاوہ کثیر تعداد میں رضا کاروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں