تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لیے پولیس افسر چوکس
تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لیے پولیس افسر چوکسسی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی ورکنگ کا معائنہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور تعلیمی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران صبح کے اوقات میں بھی فیلڈ میں موجود رہ کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور نصب سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی ورکنگ کنڈیشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعینات سکیورٹی گارڈز کی مستعدی اور ان کے پاس موجود اسلحہ و لائسنس بھی چیک کیے ۔سکول انتظامیہ اور گارڈز کو ہدایت دی گئی کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور داخلی راستوں پر چیکنگ کے عمل میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔