بھاگٹانوالہ:سابق وفاقی وزیر محسن رانجھا کا عوامی رابطوں اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ

 بھاگٹانوالہ:سابق وفاقی وزیر  محسن رانجھا کا عوامی رابطوں اور  ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے بھاگٹانوالہ کی صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے -83 میں انتخابی شکست کے باوجود ترقیاتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے -83 پنجاب کے اہم سیاسی حلقوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں عوامی رابطہ اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ انتخابات سے قطع نظر جاری رہا۔

حلقے کی قیادت نے مختلف سرکاری اداروں، بلدیاتی نمائندوں اور مقامی رہنماؤں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی رفتار برقرار رکھی۔2024 اور 2025 کے دوران حلقے کے شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، لنک روڈز کی بحالی، گلیوں کی پختگی اور نکاسی آب کے منصوبے مکمل کیے گئے ۔ سیوریج لائنوں کی مرمت، ڈرینج سسٹم کی بہتری اور صفائی مہم کے ذریعے شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات بھی کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں