سول ہسپتال بھلوال میں ایکسرے ٹیکنیشن کی کمی، تعیناتی کا مطالبہ
بھلوال (نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال بھلوال میں عرصہ دراز سے ایکسرے ٹیکنیشن کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ اس وقت صرف دو ایکسرے ٹیکنیشن تعینات ہیں جو صبح اور شام کی دو شفٹوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔
جبکہ تیسری (رات کی) شفٹ میں کوئی مستقل ٹیکنیشن موجود نہیں۔ایمرجنسی کی صورت میں دونوں ٹیکنیشن آن کال ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ جو ان کی پیشہ ورانہ وابستگی کا ثبوت ہے ، تاہم مریضوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اضافی ایکسرے ٹیکنیشن کی اشد ضرورت ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں، ایم پی اے اور ایم این اے نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں فوری طور پر ایک مزید ایکسرے ٹیکنیشن تعینات کیا جائے ۔