تھل کینال کی سالانہ بندش، صفائی و مرمت نہ ہو سکی

 تھل کینال کی سالانہ بندش، صفائی و مرمت نہ ہو سکی

کسانوں کا ایریگیشن حکام سے ٹھیکوں میں کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ

میانوالی (نامہ نگار)تھل کینال میانوالی کالاباغ کی سالانہ بندش مکمل ہونے کے باوجود نہر کی صفائی اور مرمت نہ ہو سکی۔ ہر سال مرمت کے ٹھیکے تو دیے جاتے ہیں مگر عملی کام دکھائی نہیں دیتا۔زمینداروں اور سماجی حلقوں نے ایریگیشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھل صفائی پروگرام کی نگرانی کی جائے اور کروڑوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں