گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ٹیم کا2سکولوں کا دورہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کی جانب سے جاری ایڈمیشن ڈرائیو و کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام 2026 کے سلسلے میں ٹیم نے علاقے کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ٹیم نے الحرام گرلز ہائی سکول اور دی رائٹ سکول بھاگٹانوالہ کا خصوصی دورہ کیا۔انہیں میٹرک کے بعد دستیاب تعلیمی مواقع، مختلف مضامین کے انتخاب، کیریئر رہنمائی اور مستقبل کے روشن امکانات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔