حکومت ہر محاذ پر ناکام، معیشت اور امن تباہ ہو چکا،نور حیات کلیار
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دُنیا) سابق امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ معاشی بدحالی کے باعث مہنگائی اور بے روزگاری میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انتظامی ناکامی کی واضح مثال اسلام آباد میں ہونے والا خودکش حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت انتظامی مشینری کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتی رہے گی، اس وقت تک ایسے افسوسناک واقعات رونما ہوتے رہیں گے ۔ بیرونی سرمایہ کار اپنا سرمایہ سمیٹ کر ملک سے باہر منتقل کر رہے ہیں جبکہ حکومت سب اچھا ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے ۔نور حیات کلیار نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی تمام تر توجہ معیشت کی بہتری اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر مرکوز کرے تاکہ عوام بلا خوف و خطر مساجد میں عبادات ادا کر سکیں اور ملک میں امن و استحکام بحال ہو۔