سیوریج بند،گندا پانی جمع،مچھروں کی تیزی سے افزائش

سیوریج بند،گندا پانی جمع،مچھروں کی تیزی سے افزائش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موسم کی تبدیلی کے ساتھ مچھروں نے ڈیرے ڈالنا شروع کر دیئے ، نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں گٹروں کا پانی بے قابو ہو گیا۔

شہر بھر کی طرح نیو سیٹلائٹ ٹاؤن ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے مختلف بلاکس،رحمان پورہ ، ظفر کالونی ، اسلا م پورہ ، ملت آباد، بشیر کالونی سمیت دیگر مختلف علاقوں کی گلیاں سیوریج کے پانی سے بھر ی ہوئی ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کا عملہ لوگوں سے روپے لے کر گٹر صاف تو کرتا ہے ، لیکن کچھ دنوں بعد پھر سے گٹرابلنا شروع ہو جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں