واٹر سپلائی سکیموںکو فعال کر نے کیلئے ہنگامی اقدامات

واٹر سپلائی سکیموںکو فعال کر نے کیلئے ہنگامی اقدامات

پانی کے نمونہ جات لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کر دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موسم کی تبدیلی اورپینے کے پانی کی ضرورت میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر سرگودھا ریجن کی تمام واٹر سپلائی سکیموں و ٹیوب ویلوں کو فعال کر نے کیلئے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے سو فیصد عملدرآمد کا ٹاسک دیدیا گیاہے ،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شہر ی و دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات شروع کئے جا رہے ہیں، اس ضمن میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق بلدیاتی اداروں کے سی اوز کو تمام واٹر سپلائی سکیموں اورنہروں پر لگے ٹیوب ویلوں کو چالو کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی کلوری نیشن مکمل کرنے کے بعد پانی کے نمونہ جات لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں، اسی طرح ہاؤسنگ سوسائیٹیز، فیکٹریز اور دیگر یونٹوں کی جانب سے سیوریج کاپانی نہروں اور راجباہوں پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں