مسلم لیگ ن خوشاب کا اجلاس، میانوالی جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ
خوشاب (نمائندہ دُنیا) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کی صدارت میں مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے 12 فروری کو میانوالی میں ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے انتظامی امور اور کارکنوں کی شرکت کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ایم پی اے ملک آصف بھا، جنرل سیکرٹری ملک کرم الٰہی بندیال اور نمائندہ علی حسین خان بلوچ سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔