تھا نے میں ہر شہری کیساتھ احترام سے پیش آئیں،ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، محرران، ٹریفک سٹاف، فرنٹ ڈیسک، پولیس خدمت مراکز سٹاف، پولیس خدمت کاونٹرز سٹاف اور لیڈیز فورس سٹاف کے ساتھ میٹنگ، سینئر افسران کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات پر بریفنگ دی۔۔۔
ڈی پی او سرگودھا نے تمام سٹاف، بالخصوص فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز اور تھانہ جات کے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے ہر شہری کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آیا جائے ۔