مریضوں کو فوری، معیاری طبی امداد دی جائے ،جہانزیب حسین
خوشاب (نمائندہ دُنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے رورل ہیلتھ سینٹر روڈہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری، ایکس رے اور ڈینٹل یونٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں و ان کے لواحقین سے براہ راست ملاقات کر کے مسائل دریافت کیے ۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو فوری، معیاری اور بلا تعطل طبی امداد فراہم کی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔