محکمہ جنگلات کے لاکھوں کے سرکاری درخت چوری کاٹ لئے

محکمہ جنگلات کے لاکھوں کے سرکاری درخت چوری کاٹ لئے

محکمہ جنگلات کے لاکھوں کے سرکاری درخت چوری کاٹ لئے مجرم ہیں اور رات کی تاریکی میں گاہے بگاہے سرکاری جنگلات کو نقصان پہنچا رہے ہیں

 

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موچیوال کے محکمہ جنگلات کے لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت چوری کاٹ لئے گئے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رو ز فاریسٹ رینجر کی جانب سے چیکنگ کے دوران مذکورہ علاقے سے متعدد قیمتی درخت غائب پائے گئے ، جس پر چھان بین کی گئی تو موضع ماڑی کے چند افراد کی نشاندہی ہوئی جن کے بارے میں تفصیلات پولیس کو ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور رات کی تاریکی میں گاہے بگاہے سرکاری جنگلات کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس پر پولیس نے دو نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں