حکومت پسے ہوئے طبقہ کیلئے زیادہ فنڈ مختص کرے ، عامر سلطان

 حکومت پسے ہوئے طبقہ کیلئے زیادہ فنڈ مختص کرے ، عامر سلطان

لوگوں کو کھانے پینے کی سہولتیں دستیاب نہیں، سہولتوں سے بھی محروم نظر آرہے حقیقی معنوں میں ایسے لوگوں کو آگے لانا ہوگا جو عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ پسے ہوئے طبقہ کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ مختص کرے مگر دیکھا جا رہا ہے کہ حکومت پسے ہوئے طبقے کو مزید رگڑا لگانے کے لیے پر تول رہی ہے جس کی وجہ سے غریبوں کے لیے مشکلات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ مشکلات پسے ہوئے طبقے کے لیے پیدا کی جا رہی ہیں ان لوگوں کو کھانے پینے کی سہولتیں تو دستیاب نہیں البتہ صحت صفائی تعلیم کی سہولتوں سے بھی یہ لوگ محروم نظر آرہے ہیں نظام میں تبدیلی لائے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اب ہمیں حقیقی معنوں میں ایسے لوگوں کو آگے لانا ہوگا جو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دیں اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں