خاتون کو اغواء کرنے پر سابق خاوند کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاتون کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرنے پر سابقہ خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس کے مطابق 71شمالی کی رہائشی مسماۃ(ث) کو اسکے خاوند اسلم نے گھریلو ناچاقی پر کمسن بیٹے کو چھین کر سات ماہ قبل طلاق دے کر گھرسے نکال دیا تھا۔
جس کے بعد وہ اپنے والدین کے گھر آ گئی ، گزشتہ روز محمد اسلم مسلح ہو کر اپنے سابقہ سسر کے گھر میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر مسماۃ(ث) کو کار میں ڈال کر اغوا کر کے لے گیا، پولیس نے مغویہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔