سرگودھا پریس کلب کے انتخابات ،عبدالحنان چوہدری صدر منتخب
ملک محمد کامران جنرل ذوالفقار ہاشمی سینئر نائب صدر ،رانا محمد اشرف نائب صدر ہونگےمجلس عاملہ کے ارکان میں عبد الوہاب چوہدری، محمود ڈوگر ، نعیم فیصل شامل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریٹرننگ آفیسر/ ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن نعیم ملک کی زیر نگرانی سرگودھا پریس کلب کے انتخابات شفاف اور پْرامن طریقے سے مکمل ہو گئے ۔ حتمی نتائج کے مطابق عبدالحنان چوہدری صدر منتخب ،جنرل سیکرٹری کے لیے ملک محمد کامران سینئر نائب صدر کی نشست پر ذوالفقار ہاشمی ،نائب صدر کے لیے رانا محمد اشرف ،جائنٹ سیکریٹری کے لیے عمران گورایہ ،فنانس سیکرٹری کیلئے ارشد محمود ارشی نے کامیابی حاصل کی جبکہ انفارمیشن سیکرٹری کی سیٹ پر اسجد چوہدری اور میاں مقصود نے برابر ووٹ حاصل کرنے پر دونوں کامیاب قرار پائے ،اسی طرح مجلس عاملہ کے منتخب ارکان میں عبد الوہاب چوہدری، محمد محمود ڈوگر ، شیخ محمد عثمان ، نعیم فیصل، انیس اکرم،اسرار وڑائچ، میاں محسن اور تصور ملیانہ شامل ہیں۔
نعیم ملک نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام صحافی بھائیوں نے بہترین اخوت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا جس کی بناء پر انتخابات کا مشکل مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ انہوں نے الیکشن کمیٹی کے ارکان سینئر صحافی عبیداﷲ طاہر اور امتیاز احمد چوہدری (پریزائڈنگ آفیسرز) کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخاب کے کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا،نو منتخب صدر عبدالحنان چوہدری اور جنرل سیکرٹری محمد کامران ملک نے محکمہ اطلاعات کے تمام عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی 40 سالہ تاریخ میں یہ پْرامن اور شفاف ترین انتخابات تھے ،انہوں نے پریس کلب کی بہتری اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ہرممکن اقدامات اٹھانے کا عزم کیا واضح رہے کہ نتائج کو دونوں فریقین کے نمائندوں نے تسلیم کرتے ہوئے موقع پر تصدیقی دستخط بھی کیے ، نتائج کا اعلان ہوتے ہی دونوں گروپوں کے کامیا ب امیدواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور دونوں گروپوں کی قیادت نے نتائج کو قبول کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جیت کی مبارک باد دے کر اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کی ۔