طب صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا مقدس فریضہ :پروفیسر ڈاکٹر سمیرا احسان

طب صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ  انسانیت کی خدمت کا مقدس  فریضہ :پروفیسر ڈاکٹر سمیرا احسان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی میڈیکل کالج سرگودھا میں فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کے طلبہ و طالبات کے لیے وائٹ کوٹ سرمنی کی پروقار تقریب کی گئی، جس میں مستقبل کے ڈاکٹروں نے طب کے مقدس پیشے میں باقاعدہ قدم رکھا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا احسان تھیں دیگرمقررین نے طلبہ و طالبات کو وائٹ کوٹ پہناتے ہوئے کہا کہ طب صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا مقدس فریضہ ہے جس کی ادائیگی ایمانداری، دیانت اور خلوص کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیکل کالج طلبہ کو نہ صرف بہترین طبی تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ انہیں اخلاقی اقدار سے بھی آراستہ کر رہا ہے۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے وائٹ کوٹ پہن کر طب کے شعبے میں دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کا حلف اٹھایا۔ تقریب میں موجود والدین اور فیکلٹی ممبران نے طلبہ کے اس اہم مرحلے کو سراہا۔ وائٹ کوٹ سرمنی میں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن کے چہروں پر اپنے بچوں کی کامیابی پر فخر نمایاں تھا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں، والدین اور طلبہ و طالبات کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں