وزیر مملکت ملک مختار 14 فروری کو بجلی فراہمی کا افتتاح کرینگے
وزیر مملکت ملک مختار 14 فروری کو بجلی فراہمی کا افتتاح کرینگےتکمیل سے کوٹ احمد خان اور اس کی ملحقہ آبادیوں کے رہائشی مستفید ہوں گے
بھیرہ(نامہ نگار )وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ 14 فروری کو موضع کوٹ احمد خان میں بجلی فراہمی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ مسلم لیگ (ن) بھیرہ سٹی کے صدر ظفر اقبال بھٹی نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کوٹ احمد خان اور اس کی ملحقہ آبادیوں کے رہائشی براہِ راست مستفید ہوں گے اور انہیں درپیش بجلی کی طویل عرصہ سے جاری مشکلات میں واضح کمی آئے گی افتتاحی تقریب میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، پارٹی کارکنان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے