ریونیو کے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کانفرنس ہال میں ریونیوو دیگر کورٹ کیسز کے حوالے سے سماعت کی صدارت کر رہے ہیں اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان،نائب تحصیلدار اطہر شیرازی، پٹواری سینیئروکلا اور درخواست گزار سائلین خود پیش ہوئے ،
سماعت کے دوران شکایت،رقبہ وگزاری، درستگی ریکارڈ، رٹ پٹیشن،منسوخی پٹہ سمیت 22 کورٹ کیسز ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے سامنے پیش کیے گئے اور کیسز پر جرح وبحث کی گئی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات صادر کیے ۔
اور ہدایت کی کہ ریونیو کے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور جن کیسوں میں کوئی درخواست گزار سائلین یا انکے وکلا پیش نہ ہو سکے انکو ایک موقع دیا جائے ۔ انہوں ہدایت کی کہ آج جو کیسسز سنیں گے ان پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ سماعت پر آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ نے باربار کیسز میں پیش نہ ہونے والوں کی درخواستوں کو خارج کر دیا جائے گا آئندہ پیشی پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔