ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا دورہ
ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا دورہ کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگو دھا حسین احمد رضا چوہدری نے سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے کنٹرول روم میں نصب مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا اور ٹریک اینڈ ٹریس گاڑیوں، فیلڈ آپریشن اور ستھرا پنجاب سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب انیشیٹو اور ویژن کے تحت صفائی کے نظام پر کسی قسم کے سمجھوتے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں صفائی کے کاموں کی سرپرائز مانیٹرنگ جاری ہے اور کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کنٹرول روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا محمد ابو بکر، سی او ضلع کونسل اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔