ڈینگی کا خدشہ 3 ہزار سے زائد مقامات اور عمارتیں حساس قرار

 ڈینگی کا خدشہ 3 ہزار سے زائد مقامات اور عمارتیں حساس قرار

35گوداموں، 159ہسپتالوں، 135فیکٹریوں، 24نرسریوں،58زیر تعمیر مقامات، 212ٹائر شاپس، 71غیر آباد عمارتیں،145قبرستان،199ہوٹلوں کی نشاندہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انٹالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ایف آئی ٹی بی نے موسم کی تبدیلی کے پیش نظر سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں ڈینگی لاروا کے ممکنہ خدشات کا اظہار کرتے ہوئے 3ہزار سے زائد مقامات اور عمارتوں کو حساس قرار دیدیا،اس حوالے سے جاری رپورٹ میں 35گوداموں، 159ہسپتالوں، 135فیکٹریوں، 24نرسریوں،58زیر تعمیر مقامات، 212ٹائر شاپس، 71غیر آباد عمارتوں،145قبرستانوں ،199ہوٹلوں،958مساجدکے احاطہ جات،32ورکشابوں،164ہائی تعلیمی اداروں(نجی و سرکاری)،71 ڈسپنسریوں اور 1024سکولوں کی نشاندہی کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں کو قبل ازوقت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، متذکرہ مقامات کی نگرانی نہ ہونے کے باعث ملیریا مچھر کی تیزی سے افزائش کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کابھی قوی امکان ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ہیلتھ و بلدیاتی سربراہان سے کہا گیا ہے کہ ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ اداروں کو عملدرآمد کا پابند بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں