سرگودھا پریس کلب کے نو منتخب صدر دیگر عہدیداران کو مبارکباد
بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ اور یونین آف جرنلسٹس دستور کے مشترکہ اجلاس میں سرگودھا پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالحنان چوہدری اور دیگر عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔
اجلاس میں سال 2026 کے انتخابات کے پُرامن اور خوش اسلوبی سے انعقاد پر ریٹرننگ آفیسر و ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ سرگودھا احمد نعیم ملک کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے صحافت کا لبادہ اوڑھ کر عدالتی مفرور رہنے والے نام نہاد صحافی اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے سرگودھا پریس کلب کے انتخابات کے حوالے سے کیے جانے والے منفی پراپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر صحافت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافتی ادارے ایسے عناصر کا احتساب کریں تاکہ عوام اور انتظامیہ ان شرپسندوں کی بلیک میلنگ سے محفوظ رہ سکیں۔ارکان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار اعلیٰ صحافتی اقدار کے علمبردار ہیں جبکہ ڈائریکٹر احمد نعیم ملک کے بہترین انتظامات کو انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ضلع بھر سے آنے والے صحافیوں نے بھی سراہا۔ اجلاس کے اختتام پر صحافتی اتحاد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔