بھاگٹانوالہ میں امانت میں خیانت کا مقدمہ درج

 بھاگٹانوالہ میں امانت  میں خیانت کا مقدمہ درج

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) پنڈی بھٹیاں کے رہائشی نواز کی مدعیت میں تھانہ بھاگٹانوالہ میں امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان پر لاکھوں روپے مالیت کا گھر، گاڑی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان واپس نہ کرنے کا الزام ہے ۔

پولیس کے مطابق نواز نے کام کے سلسلے میں پنڈی بھٹیاں جاتے ہوئے بھاگٹانوالہ میں موجود اپنا گھر اور دیگر قیمتی اشیاء بطور امانت ظفر اقبال اور اشرف کے پاس رکھوائیں۔ امانت میں دی گئی املاک میں 70 لاکھ روپے مالیت کا گھر، 23 لاکھ روپے مالیت کی جی ایل آئی گاڑی نمبر 9829، لائسنسی 303 بور بندوق، طلائی زیورات اور تقریباً 12 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان شامل ہے ۔مدعی کے مطابق اب وہ اپنی امانت واپس لینے کے لیے رابطہ کرتا ہے تو ملزمان ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور سامان واپس نہیں کر رہے ۔ جس پر نواز نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بھاگٹانوالہ میں درخواست دی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں