صدر پریس کلب شاہین فاروقی کی والدہ کی برسی

صدر پریس کلب شاہین فاروقی  کی والدہ کی برسی

بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب کے بانی، تحریکِ پاکستان کے کارکن مرحوم ابو شاہین فاروقی کی اہلیہ اور صدر پریس کلب شاہین فاروقی کی والدہ کی برسی کے موقع پر دارالعلوم عزیزیہ اور مرحومہ کی قبر پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 جس میں مرحومہ کی دینی و اسلامی خدمات کو مفتیِ شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی، مولانا غلام مرتضیٰ اور قاری عمران شاکر نے خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے اپنی پوری زندگی بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دینے اور دینی شعور اجاگر کرنے میں گزاری، ان کے زیرِ تربیت ہزاروں طالبات نے قرآنِ مجید ناظرہ و حفظ کی سعادت حاصل کی جو ان کے لیے صدقۂ جاریہ ہے ۔اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی جبکہ اہلِ علاقہ، علما کرام اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مرحومہ کی دینی خدمات کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں