حاجی محمد انور چھانٹ کے چچا حاجی سلطان احمد انتقال کر گئے

حاجی محمد انور چھانٹ کے چچا  حاجی سلطان احمد انتقال کر گئے

بھیرہ(نامہ نگار)معروف سیاسی و سماجی رہنما حاجی محمد انور چھانٹ کے چچا حاجی سلطان احمد انتقال کر گئے ۔ ان کی نمازِ جنازہ سلطان آباد چھانٹ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، سابق رکن ضلع کونسل سرگودھا راجہ مجاہد علی خان بکھر، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل، عطاالرحمن اقبال، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں سمیت دیگر معززین نے حاجی محمد انور چھانٹ اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔مرحوم حاجی سلطان احمد کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قل کی قرآن خوانی آج 13 فروری کو ڈیرہ حاجی انور چھانٹ میں صبح 10:30 بجے شروع ہوگی جبکہ اجتماعی دعا 11:30 بجے کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں