سرگودھا پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد

سرگودھا پریس کلب کے نو منتخب  عہدے داران کو مبارکباد

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی پریس کلب سلانوالی کی سرگودھا پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد منتخب عہدے داران سرگودھا کے دیرینہ مسائل اور صحافیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب سلانوالی کے عہدے داران چیف پیٹرن پریس کلب محمد اطہر چوہدری صدر سید شہباز علی شاہ جنرل سیکرٹری سید کامران علی سینیئر نائب صدر منور حسین چوہدری نائب صدر مرزا محمد طارق و دیگر عہدے داران ملک احمد ندیم امتیاز علی طاہر اور کوآرڈینیٹر پریس کلب ملک محمد نواز نے پریس کلب سرگودھا کے نو منتخب صدر عبدالحنان چوہدری جنرل سیکرٹری ملک محمد کامران سینیئر نائب صدر ذوالفقار ہاشمی انفارمیشن سیکرٹری اسجد منیر چوہدری و دیگر عہدے داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدے داران سرگودھا کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اور صحافیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے اور سرگودھا کی تمام تحصیلوں سمیت علاقائی صحافیوں کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کو بھی مقدم رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں