مدرسہ حسینیہ حنفیہ رجسٹرڈ سلانوالی کی جانب سے عالمات فاضلات کو اسناد کی تقسیم
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی قدیمی دینی ادارہ مدرسہ حسینیہ حنفیہ رجسٹرڈ سلانوالی کی جانب سے امثال فارغ التحصیل حافظات اور عالمات فاضلات کو اسناد کی تقسیم کے لیے ایک انتہائی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں فارغ التحصیل طالبات اور ان کے والدین اور عزیزائیں سمیت سینکڑوں خواتین نے شرکت کی منتظم مدرسہ پیر جی محمد افضل الحسینی کے مطابق مجموعی طور پر 49 طالبات جن میں 35 قرآن پاک کی حافظات ہیں اور جدید ناظرہ کی 8 طالبات اور درجہ کتب کی 7 طالبات کو اسناد دی گئی اور تمام فارغ التحصیل طالبات کی دوپٹہ پوشی کی گئی اور انہیں تحائف پیش کیے گئے تقریب کے اختتام پر تقریب کی تمام شرکاء کی پرتعش کھانوں سے تواضع کی گئی۔