جعلی اسٹام پیپر ز عدالت میں جمع کروانے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ در ج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کورٹ فیس کے جعلی اسٹام پیپر ز عدالت میں جمع کروانے پر دو اشخاص کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کی جانب سے مختلف عدالتوں میں دائر کردہ کیسز کی کورٹ فیس کی تصدیق کے حوالے سے ہونیوالی چھان بین سے معلوم ہوا کہ فیاض اور رفاقت نے جعلی اسٹام پیپرز عدالت میں جمع کروا کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا جس پر دونو ں کے خلاف دھوکہ دہی ،فراڈ اور جعلسازی کی دفعا ت کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔