فلٹریشن پلانٹ کی بندش سے عوام کو شدید مشکل

 فلٹریشن پلانٹ کی بندش سے عوام کو شدید مشکل

فلٹریشن پلانٹ کی بندش سے عوام کو شدید مشکل پلانٹ کو واسا نے ایک ماہ قبل پانی کو مضرِ صحت قرار دے کر سیل کر دیا گیا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک اے سرگودھا میں فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے باعث عوام کو درپیش شدید مشکل سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک اے سرگودھا میں این جی او کی جانب سے نصب کردہ فلٹریشن پلانٹ کو واسا کی طرف سے ایک ماہ قبل پانی کو مضرِ صحت قرار دے کر سیل کر دیا گیا تھا۔ جو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود مذکورہ پلانٹ کو نہ تو درست کیا گیا ہے اور نہ ہی متبادل انتظام فراہم کیا گیا ہے اس بندش کے باعث سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک اے ، بلاک ڈی، عزیز کالونی، بشیر کالونی اور یوسف پارک سمیت وسیع آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔ شہری مجبوراً غیر معیاری اور آلودہ پانی استعمال کر رہے ہیں جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں