ٹرانسپورٹرز کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین :علی زین نول
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ٹرانسپورٹرز کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ مریم نواز کی قیادت میں جہاں پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی بھرمار ہے وہاں پر ٹرانسپورٹرز کی بہتری کیلئے بھی اقدامات بہترین مثال ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ٹرانسپورٹ اڈا منیجر علی زین نول نے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اتحاد ہماری طاقت ہے اور ہم ایک قوم کی حیثیت سے پرتشدد انتہا پسندی کو شکست دیں گے ۔ ہمیں تشدد،نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف متحد رہنا ہے۔