علی پورچٹھہ :کھلا سیوریج ہول،شہریوں کی زندگیاں داؤپر

علی پورچٹھہ :کھلا سیوریج ہول،شہریوں کی زندگیاں داؤپر

علی پورچٹھہ :کھلا سیوریج ہول،شہریوں کی زندگیاں داؤپر بلدیہ کی نااہلی ، عجلت میں کی گئی ناقص مرمت کے باعث صورتحال خراب

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ گوجرانوالہ روڈ پر کھلا سیوریج ہول۔ بلدیہ کی لاپرواہی سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے مرکزی تجارتی سلسلے گوجرانوالہ روڈپر ایک وسیع سیوریج ہول کھلا پڑا ہے جس نے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ کھڑا کر دیا ہے ۔ مکینوں نے کہا ہے کہ بلدیہ کی نااہلی اور عجلت میں کی گئی ناقص مرمت کے باعث صورتحال دن بہ دن بگڑ رہی ہے ۔ شہریوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں اسی جگہ کی اصلاح کے نام پر پلی بچھائی گئی تھی جس پر ہزاروں روپے خرچ ہوئے تھے مگر چند ہی روز بعد وہی پلی توڑ دی گئی اور سیوریج کھول دیا گیا۔ کھلے مین ہول میں متعدد گاڑیاں گر کر تباہ ہو چکی ہیں جبکہ کئی موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئے ۔مقامی انتظامیہ کی غفلت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ بلدیہ عملہ ہنگامی مرمت کے بجائے ہول میں ملبہ پھینکنے اور کوڑا دان رکھ دینے تک محدود اقدام کر گیا جو نہ تو حفاظتی ہے اور نہ مسئلے کا حل۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں