ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا میں تنخواہیں نہ ملنے پر رپورٹ طلب
ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا میں تنخواہیں نہ ملنے پر رپورٹ طلب حکومت سے مانگی جانے والی پانچ کروڑ کی خصوصی گرانٹ بارے مفصل رپورٹ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا میں تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کئے جانے والے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے ایجنسی سے رپورٹ طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ایجنسی سے حکومت سے مانگی جانے والی پانچ کروڑ کی خصوصی گرانٹ بارے مفصل رپورٹ طلب کی ہے اور کہا گیا ہے کہ گرانٹ کن کاموں کے لئے لی جاری ہے اس کی تفصیل بھیجی جائے تاکہ حکومت سے خصوصی گرانٹ دینے کی استدعا کی جا سکے ۔