سرگودھا میں لاکھوں کے ڈاکے ،نقدہ موٹر سائیکلیں چھین لیں

سرگودھا میں لاکھوں کے ڈاکے ،نقدہ موٹر سائیکلیں چھین لیں

سرگودھا میں لاکھوں کے ڈاکے ،نقدہ موٹر سائیکلیں چھین لیں گن پوائنٹ پر 78ہزار ،دو افراد سے موبائلز اور 46ہزارچھین لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف واراداتوں کے دوران موضع لک کے قریب عبدالوہاب سے دو ڈاکو اسلحہ کیز ور پر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ،چک3شمالی کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤ نے عقیل احمد اور ذیشان حیدر سے گن پوائنٹ پر 78ہزار روپے چھین لئے ،خان محمد والا کے قریب دو نامعلوم ڈاکواسلحہ کے زور پر نوید اور منان سے قیمتی موبائلز اور 46ہزار روپے چھین کر لے گئے ،جبکہ 90جنوبی کے ناصر ممتازکے گھر سے زیورات،نقدی وغیرہ ،میانی کے محمد اکرام کے گودام سے دو لاکھ روپے مالیتی شٹرنگ کا سامان،15جنوبی میں یاسر منیر کے مچھلی فارم سے لائسنسی اسلحہ و دیگر سامان،گلشن احمد ٹاؤن 66شمالی کے محمد عرفان کی ورکشاب سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان،67شمالی کے محمد رمضان کے رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری،کوٹمومن سے تصور عباس،79جنوبی سے محمد وقاص ،کنڈان کلاں سے احمد حسین ،مقام حیات سے علی محمدکی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں