منی ٹرک سے 1500 کلو مردہ مرغیوں کا مضر صحت گوشت برآمد

 منی ٹرک سے 1500 کلو مردہ مرغیوں کا مضر صحت گوشت برآمد

منی ٹرک سے 1500 کلو مردہ مرغیوں کا مضر صحت گوشت برآمد مرغیوں کا مضر صحت گوشت بڑے شہروں میں ہوٹلوں پر سپلائی کے لئے لیجایا جا رہا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے منی ٹرک سے 1500 کلو مردہ مرغیوں کا مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا جبکہ ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا تفصیل کے مطابق سرگودھا کے نواح سے مردہ مرغیوں کا مضر صحت گوشت بڑے شہروں میں ہوٹلوں پر سپلائی کے لئے لیجایا جا رہا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ سرگودھا جھنگ روڈ پر قصبہ ساہیوال کے علاقہ چتروٹ میں ناکہ بندی کر کے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ٹیم کے ہمراہ ویٹرنری ڈاکٹر نے 1 ہزار 500 کلو مردہ مرغیوں کے گوشت کو مضر صحت قرار دیا جس پر مردہ مرغیوں کے گوشت کو موقع پر تلف کردیا گیا اور پولیس مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش میں مصروف کاروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں