میانی ،مین بازار اور کمیٹی بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

میانی ،مین بازار اور کمیٹی بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

میانی ،مین بازار اور کمیٹی بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن غیر قانونی ریڑھیاں، سامان اور دیگر تجاوزات ٹاؤن کمیٹی آفس میں جمع

میانی( نامہ نگار ) میانی شہر کے مین بازار اور کمیٹی بازار میں ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ شہر کے بازاروں کمیٹی بازار اور مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن یہ آپریشن انچارج ٹاؤن کمیٹی میانی عمران صدیقی نے کیا جن کے ہمراہ برکات گوندل، تصور اور راحیل بھی موجود تھے ۔کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر رکھی گئی غیر قانونی ریڑھیاں، سامان اور دیگر تجاوزات کو تحویل میں لے کر ٹاؤن کمیٹی آفس میں جمع کرا دیا گیا۔ حکام کے مطابق متعدد بار وارننگ کے باوجود بعض دکانداروں کی جانب سے سرکاری ہدایات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس کے باعث آپریشن ناگزیر ہو گیا۔انچارج آپریشن ٹاؤن کمیٹی عمران صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بازاروں اور شاہراہوں کو تجاوزات سے مستقل بنیادوں پر پاک رکھا جائے تاکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں