محکمہ ایکسائز کی 7 ماہ میں 1 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس ریکوری

محکمہ ایکسائز کی 7 ماہ میں 1 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس ریکوری

سرگودھا سے 74 کروڑ 54 لاکھ 24 ہزار 829،خوشاب سے 23 کروڑ 85 لاکھ 13 ہزار ، میانوالی سے 14 کروڑ 54 لاکھ،بھکر سے 14 کروڑ 36 لاکھ 85 ہزار 34 روپے جمع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مختلف ٹیکسوں کی مد میں 1 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس ریکوری کی ہے ،جبکہ ماہ جنوری میں 16 کروڑ 63 سے زائد ریکوری کی ہے ،ان خیالات کا اظہار محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سرگودھا ڈویژن کے ڈائریکٹر محمد علی نوید نے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بتایاکہ مالی سال 2025-26 کے پہلے 7 ماہ (یکم جولائی تا 31 جنوری ) کے دوران مختلف ٹیکسوں کی مد میں 1 ارب 27 کروڑ 30 لاکھ 22 ہزار 199 روپے روپے کی ہے ، محمد علی نوید کے مطابق ضلع سرگودھا سے 74 کروڑ 54 لاکھ 24 ہزار 829 روپے جمع کیے گئے ۔ اسی طرح ضلع خوشاب سے 23 کروڑ 85 لاکھ 13 ہزار 50 روپے ، ضلع میانوالی سے 14 کروڑ 54 لاکھ 291 روپے جبکہ ضلع بھکر سے 14 کروڑ 36 لاکھ 85 ہزار 34 روپے کی ریکوری کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں