کمرشل پلازہ کی تعمیر روک کر املاک کو سیل کر دیا،

کمرشل پلازہ کی تعمیر روک کر املاک کو سیل کر دیا،

کمرشل پلازہ کی تعمیر روک کر املاک کو سیل کر دیا، بلڈنگ کی باضابطہ طور پر نقشہ کی منظوری کئے بغیر تعمیر شروع کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل کی انفورسمنٹ ٹیم نے نیشنل ٹاؤن میں کاروائی کر کے ایک کمرشل پلازہ کی تعمیر روک کر املاک کو سیل کر دیا، حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ بلڈنگ کا دفتر ہذا سے باضابطہ طور پر نقشہ کی منظوری کئے بغیر تعمیر شروع ہے اس کے ساتھ ساتھ موقع پر بیسمنٹ کیلئے کی گی کھدائی پر کسی قسم کے کوئی سیفٹی اقدامات نہیں کئے گئے ، جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ، اس حوالے سے قبل ازیں مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں مگر اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس پر املاک کو سیل کر کے مالکان عارف مہدی، طارق مہدی ،ملک شوکت ،حامد علی اور ملک علی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں